18 Mar 2026
(لاہور نیوز) پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گی۔
بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی، یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
