اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 276 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 837 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 91 کروڑ 89 لاکھ 14 ہزار 665 روپے مالیت کے 21 کروڑ 38  لاکھ 16 ہزار 771 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب، مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں آج ملا جلا رجحان رہا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی 225 میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خطے میں نمایاں تیزی کی عکاسی کرتا ہے، اسی طرح ملائیشیا کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ڈیڑھ فیصد سے زائد تیزی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ایک فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی مندی دیکھی گئی، تاہم ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے