اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ملک کی 92 بین الاقوامی پروازیں آج منسوخ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے دوطرفہ 92 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے آج دوحہ، کویت، بحرین، ایران، عراق اور دیگر مشرق وسطیٰ کیلئے 20 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، بحرین، کویت اور مسقط کیلئے 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور ایئرپورٹ سے کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کیلئے دوطرفہ 18 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں، پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی اور ابو ظہبی کیلئے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں، ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کیلئے  4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، ریاض اور بحرین کیلئے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

علاوہ ازیں، فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج مشرق وسطیٰ کی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔

پاکستان سے گزشتہ 19 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کیلئے مجموعی طور پر منسوخ پروازوں کی تعداد 1,822 ہو چکی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے