اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید پر زائد کرایہ وصولی ،مریم نواز کا سخت کارروائی کا حکم

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں سرکاری مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو زائد کرایوں کی وصولی اور ٹکٹ بلیکنگ روکنے کے لیے کڑی مانیٹرنگ کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافروں کو درست معلومات میسر ہوں، ساتھ ہی روزہ دار مسافروں کے لیے افطار کا بندوبست کرنے، بس سٹینڈز پر صفائی برقرار رکھنے اور انتظار گاہوں میں بیٹھنے کی مناسب سہولت اور پنکھوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں مسلسل چیکنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے