اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 526 روپے کلو مقرر

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں تقریباً 7 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 335 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 348 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 363 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت 204 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے