اپ ڈیٹس
  • 202.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش سے شکست، شاہد آفریدی کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کی بنیادی ذمے داری سلیکشن کمیٹی پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل افراد نے خود بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر اس کے باوجود انہیں یہ اندازہ نہیں کہ کس فارمیٹ کے لیے کون سا کپتان موزوں ہے۔

آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں مسلسل تبدیلیاں اور مبینہ طور پر سرجری کے نام پر تجربات ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں، ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے جنہوں نے ڈومیسٹک یا فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت کم میچز کھیلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مریضوں کو بچانے کے لیے طبی عملے اور سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ریسکیو کارروائی کی۔ اس دوران عملے کے بعض افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار اتنا بلند نہیں کہ وہاں سے آنے والے کھلاڑی فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ پکی کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار نئے کھلاڑیوں کو کیپ دینا دراصل مسئلے کا حل نہیں بلکہ ٹیم کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھا ریکارڈ رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا، حالانکہ انہیں ٹیم میں برقرار رکھا جانا چاہیے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے