اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماہ رمضان کا آخری عشرہ ،شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، داخلی و خارجی راستوں پر موبائلز اسکواڈ کی جانب سے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی موبائلز اختر نواز کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

چیکنگ کے دوران 16 اشتہاری ملزمان، 4 عدالتی مفرور اور 12 عادی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ موبائلز اسکواڈ نے 14 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 46 ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔

ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 32 ہزار 329 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 3 ہزار 652 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے