اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹرمپ کا جنگ جلد ختم کرنے کا اشارہ، سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ جلد ختم ہونے کے اشارے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تاریخی گراوٹ کے بعد آج خریداری کا رجحان واپس لوٹ آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، تاہم انڈیکس کے ایک لاکھ 55 ہزار 783 پوائنٹس کی حد پر پہنچنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ روک دی گئی اور کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا۔

بعد ازاں ٹریڈنگ بحال ہونے پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ 55 ہزار اور ایک لاکھ 56 ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کر لیں، کے ایس ای 100 انڈیکس 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے