اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کا خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہار تعزیت

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس ‘ پر اپنے بیان میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے، غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

صدر مسلم لیگ ن نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے