اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال، پاکستان میں بھی فضائی آپریشن متاثر

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) ایران امریکا جنگ کے باعث دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی مشرق وسطیٰ میں فضائی آپریشن درھم برہم ہو کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز میں ملکی غیر ملکی ایئر لائنز کی 500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر پھنس گئے جبکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ ایئر کارگو سروس بھی معطل ہو گئی۔

مختلف نوعیت کا سامان جس میں کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر دیگر اشیاء شامل ہیں، وہ بھی رک چکی ہیں، پروازیں کب بحال ہونگی ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہوئی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی مختلف ایئر لائنز کی پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ ایئر کارگو سروس معطل ہونے سے اشیائے خورونوش کی ترسیل سمیت دیگر اشیاء کی ترسیل بھی معطل ہو کر رہ گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کچھ ممالک کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل ہوا ہے، کب بحال ہو گا؟ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ سے صرف سعودی عرب کیلئے پروازوں کی آمد و رفت جاری ہے، اگر صورتحال ایسی ہی رہی یا مزید حالات خراب ہوئے تو پھر فضائی آپریشن مزید خرابی سے دوچار ہو جائے گا۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما خواجہ ایوب نسیم کے مطابق خوف وہراس کی وجہ سے عمرہ زائرین بھی جانے سے ہچکچا رہے ہیں سینکڑوں عمرہ زائرین  نے براستہ دبئی ٹکٹیں بک کرا رکھی تھی ٹکٹیں تو ریفنڈز ہو جاتی ہیں مگر ہوٹل کی بکنگ ریفنڈ نہیں ہوتی اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو ٹریول ایجنٹس کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے