اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورآلودہ شہروں میں سرفہرست، درجہ حرارت بھی بڑھ گیا

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) صبح سویرے سورج کی کرنوں نے شہر میں درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے، لاہور آلودہ شہروں میں بھی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم خشک رہے گا اور آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 247 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے