اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعہ کی تفتیش میں اہم انکشافات

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(ویب ڈیسک) شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعہ کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس کے مطابق مقتولہ بختاور اور ملزم کی پسند کی شادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرتے وقت ملزم آئس کے نشے میں تھا۔ تفتیش کے مطابق بختاور کو قتل کرنے کے بعد ملزم تقریباً پندرہ منٹ کے لیے گاڑی پر گھر سے باہر گیا اور آئس استعمال کرنے والی اشیاء شادمان نالے میں پھینک دیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سگے بھائی کو فون کر کے جھگڑے کا بتایا، جس پر مقتولہ کے والد اطلاع ملنے پر بیٹی کے گھر پہنچے۔ گھر میں کام کرنے والی چھ سالہ ملازمہ نے بتایا کہ صاحب نے بیگم کو قتل کر دیا ہے، جبکہ میاں بیوی کے جھگڑے کی آواز مقتولہ کے سات سالہ بیٹے نے بھی سنی۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا بیوی کے گلے پر تین بار مارا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی شیشے کے تین وار ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ قتل کی رات گاڑی بیچنے کے معاملے پر بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے پورے گھر میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے اور ملزم نے قتل کے بعد چند منٹ کی فوٹیجز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے