اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی۔

اے ایس پی ڈیفنس باریرہ نے بتایا کہ7  سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچی کے گھر آ کر ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم متاثرہ بچی کے والد احسان علی کی مدعیت میں نامزد ملزم رضوان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

قائم مقام ایس پی کینٹ راحیلہ اقبال نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے