اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کی صحت پر نوٹس لیں، کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ خط اپنے وکیل کے ذریعے بھیجا گیا۔

خط میں 2019 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے تو انہیں سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ اُس وقت حکومت نے ان کے لیے مکمل اور مناسب علاج کو یقینی بنایا، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو میڈیکل بورڈ کے اجلاسوں میں شرکت کی اجازت دی گئی، اور اہلِ خانہ و قانونی مشیر کو مکمل رسائی حاصل تھی۔ بعد ازاں انہیں علاج کی غرض سے انگلینڈ جانے کی بھی اجازت دی گئی۔

رہنماؤں نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ سال 2026 میں بانی پی ٹی آئی، جو ملک کے وزیرِ اعظم بھی رہ چکے ہیں، کو اپنے علاج میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق ابتدا میں ان کی علالت تسلیم نہیں کی گئی، بعد ازاں پمز سے ان کی مرکزی ریٹینا ویژن (CRVO) سے متعلق خبر لیک ہوئی۔ حکومت کی جانب سے نامناسب بیانات دیے گئے جبکہ اہلِ خانہ، وکیل اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ انہیں دوسرے انجکشن کے لیے لے جایا گیا مگر طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد بھی خاندان کو آگاہ نہیں کیا گیا اور دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان کو مبینہ طور پر رات 2 بجے پیغام موصول ہوا کہ دوسرا انجکشن لگایا جا چکا ہے۔

خط کے اختتام پر چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے