اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، فضائی آلودگی میں سرفہرست

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سرفہرست آ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ شہر کا مطلع صاف ہے اور بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سرفہرست آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی اے کیو آئی انڈیکس 400 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث شہر کی فضا کو انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔

سی ای پی آر آفس کے علاقے میں اے کیو آئی 549 تک جا پہنچا۔ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 431 ریکارڈ،گلبرگ تھری میں اے کیو آئی 426،ڈی ایچ اے فیز فائیو میں انڈیکس 374،برکی روڈ پر اے کیو آئی 239 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے