(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم سے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں 5,368 انسپکشنز کیں اور خلاف ورزیوں پر موقع پر کارروائیاں کیں، گرانفروشی پر 13 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور دو دکانیں سیل کی گئیں۔
مزید برآں، گرانفروشوں کے خلاف 11 مقدمات درج کئے گئے اور 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
چکن، آلو، ٹماٹر، بھنڈی، گاجر اور ادرک کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ مستحکم رہے، ضلعی انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ مقررہ نرخ نامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، گرانفروشی کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور سنگین خلاف ورزیوں پر مقدمات درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے گوداموں کی چیکنگ کو مزید سخت کیا جا رہا ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کے سوشل میڈیا اور کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
