اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کم عمری کی شادی پر پابندی، نیا آرڈیننس پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں کم عمری کی شادی کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس حوالے سے نیا چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، آرڈیننس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی کو باقاعدہ جرم قرار دیا گیا ہے۔

مسودۂ قانون کے مطابق اگر کوئی نکاح رجسٹرار کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹر کرے گا تو اسے ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، اسی طرح 18 سال سے زائد عمر کا شخص اگر کم عمر لڑکی سے نکاح کرے گا تو اسے کم از کم دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔

آرڈیننس میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد کم عمر فرد کے ساتھ رہائش اختیار کرنا یا ازدواجی تعلق قائم کرنا چائلڈ ابیوز تصور ہو گا، جس پر پانچ سے سات سال قید اور کم از کم دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے، کم عمر بچوں کو شادی کی غرض سے پنجاب سے باہر  لے جانا چائلڈ ٹریفکنگ کے زمرے میں آئے گا، جس پر بھی پانچ سے سات سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

سرپرست یا والدین اگر کم عمری کی شادی کرائیں گے تو انہیں دو سے تین سال قید کی سزا دی جا سکے گی، آرڈیننس کے تحت چائلڈ میرج سے متعلق تمام مقدمات سیشن کورٹ میں چلائے جائیں گے اور عدالت کو کم عمری کی شادی روکنے کیلئے فوری حکم امتناع جاری کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے