اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحولیاتی تحفظ: پنجاب میں 38 منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد شروع

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے “کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن 2024” کے تحت ماحولیاتی تحفظ اور سموگ کے خاتمے کے لیے تاریخ ساز اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے پہلی بار محکمہ ماحولیات (EPA) اور کلائمیٹ چینج کی سالانہ ترقیاتی اسکیمیں (اے ڈی پی) قبل از وقت فائنل کرتے ہوئے 38 منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق اسموگ کنٹرول کے لیے 3 ارب روپے کی لاگت سے 30 جدید فوگ کیننز الیکٹرک ٹرکوں پر نصب کیے جائیں گے، جبکہ 15 اینٹی اسموگ گنز کے ذریعے 47 ہزار کلومیٹر تک کوریج فراہم کی جا چکی ہے جس سے پی ایم 10 میں 30 سے 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومت نے لاہور ایئر امپروومنٹ فریم ورک کے لیے 2 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے جامع کلین ایئر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی بار سپر اسٹیشن کے ذریعے فضائی آلودگی کے ذرائع کی ریئل ٹائم نشاندہی ممکن ہوگی، جبکہ چین کے تعاون سے “ون سٹی ون پالیسی” ماڈل کے تحت جدید ایئر کوالٹی گورننس نافذ کی جائے گی۔ لاہور میں لو ایمیشن زون کے قیام اور جی آئی ایس بیسڈ ایمیشن ہاٹ اسپاٹس کی میپنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے اگلے سموگ سیزن سے قبل لاہور سے صنعتوں کی مرحلہ وار منتقلی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹو و تھری ویلرز کی جگہ ای وی ون سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔ پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونیفیکیشن کے تحت گلبرگ، لنک روڈ، پیکجز مال اور دولمن مال کو پلاسٹک فری زون بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 61 ہزار کلوگرام سے زائد ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط اور 36 ہزار سے زائد عہد نامے جمع کیے جا چکے ہیں۔

ماحولیاتی مانیٹرنگ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے پنجاب بھر میں 50 سے زائد جدید ایئر کوالٹی مانیٹرز نصب کیے گئے ہیں جبکہ پانچ دریاؤں پر 15 جدید واٹر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز فعال کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب کلائمیٹ واچ اور ریئل ٹائم ڈیش بورڈ بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کلائمیٹ چینج ایکٹ اور آبزرویٹری ایکٹ چھ ماہ میں کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای پی اے کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن جرمانہ اور کیس مینجمنٹ سسٹم، اور ڈیجیٹل آڈٹ سسٹم بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

زرعی شعبے میں فصلوں کی باقیات جلانے کے خاتمے کے لیے 50 کروڑ روپے کا بائیوماس سرکلر اکانومی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سال 5 ہزار سپرسیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر دینے کے بعد مزید 15 ہزار سپرسیڈرز، 5 ہزار بیلرز اور ہارویسٹرز اے ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صاف ہوا، مؤثر ماحولیاتی گورننس اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ پنجاب کو ماحولیاتی چیلنجز سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے