(ویب ڈیسک) اپنے خیالات کا اظہار کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عماد وسیم کو سابقہ اہلیہ کے حوالے سے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حال ہی میں دوسری شادی کرنے والے کھلاڑی پر برہمی کا اظہار کیا ہے، اپنی شیئر کردہ ویڈیو میں مشی خان نے عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپ معاشرے کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ کہ دھوکا دینا معمول کی بات ہے اور دھوکے کے بعد شادی کرنا کوئی جرم نہیں؟
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین مشی خان کی جانب سے مبینہ بے وفائی اور ازدواجی معاملات پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے کو سراہ رہے ہیں تاہم دوسری جانب عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کی جانب سے کھلاڑی سے شادی کی تصدیقی پوسٹ سامنے آنے کے بعد اداکارہ حرا خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
حرا خان نے نائلہ راجہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ’کیا ڈھٹائی ہے‘۔
