اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پارٹی اختلافات کے خاتمے کا مشن، آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) پارٹی اختلافات کا معاملہ، صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری بلاول ہاؤس لاہور میں دو روز قیام کریں گے، صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نئے عہدیداروں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں صدر زرداری خصوصی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری لاہور میں اہم مشن پر لاہور پہنچے ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جو تنظیم سازی ہوئی ہے اس پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پارٹی میں اختلافات کم کرنے کے لئے ری ویو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اختلافات کا شکار پارٹی رہنماؤں نے یہ کہہ کر کمیٹی مسترد کردی کہ یہ کمیٹی غیر جانبدار افراد پر نہیں بنائی گئی، بعدازاں بلاول بھٹو بیرون ملک چلے گئے اور یہ معاملہ آصف زرداری نے اپنے ہاتھ میں لے لیا، اب صدر آصف علی زرداری اختلافات سلجھانے لاہور پہنچے ہیں۔

صدر مملکت پارٹی اختلافات کم کرنے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، تنظیمی معاملات بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلوں کا امکان ہے، ناراض رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا، پنجاب میں پارٹی کو فعال نہ کرنے پر پنجاب قیادت پر دباؤ بڑھ گیا۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت سے معاہدوں پر پیش رفت نہ ہونے پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے شدید تحفظات چلے آ رہے ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کے اعتراضات بر قرار ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے اتحادی ہونے کے باوجود پنجاب حکومت ہمیں منہ نہیں لگا رہی، متعدد اجلاس بے نتیجہ رہے، پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی قیادت کے سامنے بھی تحفظات رکھے۔

بعد ازاں یہ معاملہ بھی آصف زرداری نے اپنے ہاتھ میں لے لیا، اس کے باوجود پیپلزپارٹی پنجاب سے جو دو تحریری معاہدے پنجاب حکومت نے کئے تھے ان پر پیش رفت صفر رہی۔

پنجاب حکومت کے ساتھ اتحادی معاملات کا ازسرنو جائزہ لیے جانے کا امکان ہے، آصف زرداری نے لاہور ڈیرے ڈالے ہیں تو پنجاب کی سیاست میں نئی ہلچل کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے