اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پاکستان میں دنیا کیلئے سیاحت کے دروازے کھولنے جارہی ہیں: مریم اورنگزیب

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان میں پوری دنیا کیلئے سیاحت کے دروازے کھولنے جارہی ہیں۔

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ہونے والی21 ویں چولستان جیپ ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں بہترین ایونٹ کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک سے ریسرز یہاں آئے ہیں، یہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب قلعہ ڈیراور میں بسنت منانے کا سوچ رہی ہیں، نواز شریف کو اس خطے سے بے حد پیار ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلی چولستان جیپ ریلی میں مریم نواز خود آئیں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز پاکستان میں پوری دنیا کے لیے سیاحت کے دروازے کھول رہی ہیں، بسنت کے چار دن بچوں کو اپنے ثقافتی میلوں سے جڑتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر کے 160 مقامات کی بحالی کا کام کیا جائے گا، بھیرہ اور ٹیکسلا میں سیاحتی مقامات کی بحالی جاری ہے، چولستان سفاری اور صحرائی سیاحت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چولستان ریلی کے تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل بشیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، تمام ریسرز ہم سب کے ہیروز ہیں، ریسرز کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون بننے کے بعد اگلے سال ہی ریسرز قانونی طور پر محفوظ ہوں گے، پولیس کو ہدایت کرتی ہوں کہ جو بھی معاونت ممکن ہو فیصل شادی خیل کے ساتھ کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے