اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں ایک بار پھر دھند کا راج، سردی اور فضائی آلودگی میں اضافہ

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کئی روز کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھند نے ڈیرے جما لئے جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

رات گئے پڑنے والی گھنی دھند نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند رکھا گیا، جبکہ موٹروے ایم الیون کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، اسی طرح موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے جڑانوالہ تک بند رکھا گیا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صبح کے اوقات میں دھند کی شدت اس قدر زیادہ رہی کہ سورج بھی اپنی کرنیں زمین پر بکھیرنے میں ناکام رہا، جس سے سرد موسم کی شدت مزید بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران لاہور میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہو گئی ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، شہر کا مجموعی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 260 سے زائد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو صحت کیلئے خطرناک حد تک مضر قرار دیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے