03 Feb 2026
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے بسنت کے موقع پر 6 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، زندہ دلانِ لاہور ایک ساتھ چار چھٹیاں منائیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 فروری کو تعطیل ہو گئی۔ 6 فروری کو صرف لاہور میں بسنت کی تعطیل ہو گی، حکومت پنجاب نے رواں ماہ 6، 7 اور 8 تاریخ کو لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی ہے، ان تین دنوں میں ہر خاص و عام کو پتنگ اڑانے کی اجازت ہو گی۔
خیال رہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز جمعرات چھٹی ہو گی، اب حکومت پنجاب کی جانب سے 6 فروری بروز جمعہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی سرکاری سطح پر چھٹی ہوتی ہے، یوں زندہ دلانِ لاہور ایک ساتھ چار چھٹیاں منائیں گے۔
