اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں اجتماعی جذبے کا نام ہے، مریم نواز

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں اجتماعی جذبے کا نام ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا بسنت کے تہوار کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بسنت پنجاب کا تہوارہے،محفوظ بسنت کےلیےکنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، بسنت پنجاب کا ایک خوبصورت تہوارہے، بسنت کے حوالے سے عوام میں جوش وخروش دیدنی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب خوبصورت ثقافت کا حامل صوبہ ہے، پنجاب کی مقامی زبانوں کےفروغ کےلیےاقدامات کر رہے ہیں، اپنے بچوں کو پنجابی زبان سے روشناس کرانا چاہتے ہیں، بھارتی پنجاب کے سکھ بھائی دنیا بھرمیں اپنی زبان بولنے پر فخر کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے صوبےاورزبان پر فخر ہونا چاہیے، بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں بلکہ ایک اجتماعی جذبہ ہے جسے عوام نے غیر معمولی جوش کے ساتھ اپنایا ہے اس تہوار کی بین الاقوامی حیثیت بھی ہے اور دنیا بھر میں لوگ اسے دیکھتے اور مناتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پنجاب کے کلچر کو دنیا میں متعارف کرانے اور پاکستان کی ایک ترقی پسند تصویر دکھانے کے لیے بسنت سے بہتر موقع شاید ہی کوئی اور ہو۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے یہ بیانیہ سننے کو ملتا رہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں، معیشت خطرے میں ہے اور یہاں کوئی سرگرمی ممکن نہیں، مگر اب حالات بدل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے، لوگ آگے بڑھ رہے ہیں اور خوشی منانا چاہتے ہیں، جس کے لیے ایک مثبت ماحول ضروری ہے، بسنت کے انعقاد کے لیے نہایت باریک بینی سے سکیورٹی پروٹوکولز اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز تیار کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے