اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بسنت پر حکومتِ پنجاب نے شہریوں کو خصوصی ماحولیاتی ریلیف فراہم کیا ہے: مریم اورنگزیب

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت کے موقع پر حکومتِ پنجاب نے شہریوں کو خصوصی ماحولیاتی ریلیف فراہم کیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار سست ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 192ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جدید ڈیٹا، سائنسی ماڈلز اور ٹیکنالوجی سے سموگ کنٹرول میں پیش رفت ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ بسنت کےموقع پرحکومتِ پنجاب نے لاہور کے شہریوں کے لیے 3 دن 6 سے 8 فروری تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی ہے، انہیں بس، میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین 3 دن بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے ذاتی گاڑیوں کے کم استعمال کی اپیل کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ اجتماعی سفر کو ترجیح دی جائے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ ٹریفک کے دباؤ کم کرنے اور فضائی آلودگی گھٹانے کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، آلودگی کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز فعال ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈرون سرویلنس سے فیکٹریوں، بھٹوں اور گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے