اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوامی تحفظ کیلئے کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022 پر مکمل عملدرآمد شروع

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کا عوامی تحفظ کے لیے کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022 پر مکمل عمل درآمد شروع ہو گیا۔

 

ملکہ کوہسار مری، مال روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد فائر ہائیڈرنٹس نصب کر دیئے گئے، واسا نے مصروف ترین تجارتی مرکز مال روڈ پر فائر سیفٹی نظام مزید مؤثر بنا دیا۔

جی پی او چوک سے ملحقہ علاقوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب، فوری ریسپانس اور پانی کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے، فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق سیاحتی مقام ہونے کے باعث فائر سیفٹی کے جدید انتظامات ناگزیر ہیں، فائر ہائیڈرنٹس سے آگ لگنے کی صورت میں فائر وہیکلز کو فوری پانی دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب سے ریسپانس ٹائم کم اور جانی و مالی نقصان میں کمی ممکن ہوسکے گی، شہر کے دیگر اہم اور حساس مقامات پر بھی مرحلہ وار فائر ہائیڈرنٹس نصب کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے