اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانےکا ریکارڈ قائم کر دیا۔

لاہور  میں جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر نے آسٹریلیا کے خلاف 36گیندوں  پر ناقابل شکست 50  رنز  بنائے اور  اپنے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر کی 39  ویں نصف  سنچری  بنا کر  بھارت کے ویرات کوہلی کو  پیچھے چھوردیا۔

31 سالہ بابر اعظم کا یہ 139 واں میچ تھا، ان سے قبل کوہلی نے 125میچز میں 38 نصف سنچریاں بنا رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے وکٹ کیپر  بلے باز محمد رضوان 31 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 29 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہےکہ بابر اعظم  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے 139 اننگز میں  39.51 کی اوسط سے  4 ہزار 505 رنز بنائے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے