اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹم پین پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سیالکوٹ سٹالینز نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جارہا ہے، ہم انہیں اسٹالینز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ٹم پین آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، سیالکوٹ سٹالینز کی انتظامیہ کے مطابق ٹم پین ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جن کی قیادت اور پیشہ ورانہ سوچ ٹیم کو چیمپیئن شپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔

یہ تقرری پی ایس ایل 2026 سیزن کے لیے کی گئی ہے، جہاں سیالکوٹ سٹالینز پہلی بار لیگ کا حصہ بن رہی ہے۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ ٹم پین کی موجودگی ٹیم کی تشکیل اور حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ٹم پین کے کوچنگ کیریئر میں نمایاں تجربہ شامل ہے، وہ 2023 میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے اسسٹنٹ کوچ رہے، 2024 میں پرائم منسٹر الیون کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے جبکہ 2025 میں آسٹریلیا اے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر 3 سیریز کی نگرانی کرچکے ہیں،وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

یہ تقرری پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم اور دلچسپ پیشرفت قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی کوچز کی مہارت سے پی ایس ایل کے معیار میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔

ٹم پین کا یہ پہلا پی ایس ایل کوچنگ کردار ہے اور وہ سیالکوٹ سٹالینز کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدر آباد نے بھی سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلپسی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جیسن گلیپسی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے