اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ کا سپر سکس مرحلہ: پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ یکم فروری کو کوئنز اسپورٹس کلب، بلوایو میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بھارت کی جانب سے آر ایس امبریش نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان آیوش مہاترے نے نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے گروپ مرحلہ ناقابلِ شکست رہتے ہوئے مکمل کیا۔

 

 

گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد سپر سکس مرحلے کی لائن اپ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں گروپ اے اور ڈی کی تین تین ٹیمیں سپر سکس گروپ ون جبکہ گروپ بی اور سی کی تین تین ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہیں۔

 

 

گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بار کی چیمپئن پاکستان ٹیم سپر سکس مرحلے میں دو پوائنٹس کے ساتھ داخل ہو رہی ہے جو اسے زمبابوے کے خلاف فتح کے نتیجے میں ملے۔ 

پاکستان ٹیم اپنا پہلا سپر سکس میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گی جبکہ دوسرا اور اہم ترین میچ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہوگا۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو دونوں سپر سکس میچز جیتنا ناگزیر ہوگا۔ واضح رہے کہ سپر سکس کے ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 فروری کو ہارارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے