24 Jan 2026
(ویب ڈیسک) آٹا مہنگا ہونے کے باعث عوام کی خریداری پر بوجھ بڑھ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں آٹے کی قیمت سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اس طرح ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے، تاہم عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2960 روپے میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 2933 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، کوئٹہ میں 2850، حیدرآباد میں 2760 اور کراچی میں 2700 روپے میں آٹا فروخت ہو رہا ہے، سرگودھا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2667 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
