اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 : لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان،  عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار  ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے،  عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار  جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئےجبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آ گئے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے