اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی مقدمات کی روک تھام، پنجاب کی عدالتوں میں آج سے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ

20 Jan 2026
20 Jan 2026

لاہور(محمد اشفاق) پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز،عدالتوں میں آج سے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ کردیا گیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ  نیلم کی منظوری کے بعد بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ کردیا گیا جس کے تحت اب کسی بھی عدالتی کارروائی سے قبل تمام فریقین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ درخواست گزار، مدعا علیہ اور ضامن سب کو نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی درخواست دائر نہیں ہوسکی گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  بائیو میٹرک نظام کا مقصد جعلی مقدمات، فرضی ضمانتوں اور جعلی شناخت کے استعمال کو روکنا ہے۔

وکلاء تنظیموں کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے عدالتی کارروائی میں شفافیت بڑھے گی اور اصل فریقین کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے گا، یہ اقدام عدالتی نظام میں ایکاہم اصلاح تصور کیا جا رہا ہے، جس کا کریڈٹ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو جاتا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے