اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کیلئے پالیسی کا نفاذ

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کیلئے باضابطہ پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید اور سستی موبائل سروسز فراہمی کے اہداف میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز کیلئے باضابطہ پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت ایم وی این اوز بغیر سپیکٹرم کے موجودہ نیٹ ورک آپریٹرز کے تعاون سے اپنی موبائل سروسز فراہم کر سکیں گے، ابتدائی طور پر یہ لائسنس 15 سال کیلئے جاری کئے جائیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسابقت، جدت اور صارفین کیلئے بہتر انتخاب کے مواقع میں اضافہ ہو گا، جبکہ ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ قدم ڈیجیٹل پاکستان وژن کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔

پی ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ ایم وی این اوز لائسنس کے اجرا کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور لائسنس مسودہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تمام واضح شرائط شامل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے