اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔

مدرسہ جامعہ مخزن العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ پوری دنیا میں دین کا پیغام لے کر پہنچے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری سیاست بھی سند اور وراثت رکھتی ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہو گا، اللہ سے مانگو، اللہ نے اُصول واضح فرما دیے ہیں، ہم الزام تراشی نہیں، ملک و قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ جب تک ایمان ہے اللہ کی رحمت ہمارے ساتھ ہے، ایمان کمزور ہو تو گدی نشینوں کی سیاست شروع ہو جاتی ہے، درگاہوں اور مریدوں سے رابطہ ضروری ہے، درگاہوں میں خرافات کے خاتمے کے لیے علما کا کردار اہم ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سے سرکاری ادارے نہیں چلائے جا سکے، پی آئی اے بیچ دی گئی، ہمارا واضح مؤقف ہے مدارس انتہا پسندی پیدا نہیں کرتے، آئیں مذاکرات سے معاملات طے کریں اور فیصلوں پر عمل ہو۔

سربراہ جے یو آئی( ف) کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ضد کریں گے تو ہم بھی کریں گے، اقلیتوں کے حقوق کے کمیشن پر اعتراض نہیں مگر قانون سے بالادستی قابل قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے