اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گاڑیوں کی پرکشش نمبر پلیٹس کی نیلامی: سب سے مہنگا نمبر 60 لاکھ میں فروخت

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں رواں سال گاڑیوں کی من پسند ناموں اور نمبر پلیٹس کی نیلامی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس میں پلاٹینم، گولڈ، سلور اور کارپوریٹ کیٹیگریز شامل تھیں، ہر کیٹیگری میں ریزرو پرائس 5 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک رکھی گئی تھی۔

ایکسائز حکام کے مطابق، چاروں کیٹیگریز میں سے تین کیٹیگریز میں صرف 130 نمبر پلیٹس فروخت ہو سکیں جبکہ کارپوریٹ کیٹیگری میں ایک بھی نمبر فروخت نہیں ہوا، ان 130 نمبر پلیٹس کی فروخت سے 17 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

سب سے مہنگا نمبر، جس کی ریزرو پرائس 50 لاکھ روپے تھی، 60 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، باقی فروخت شدہ نمبر پلیٹس زیادہ تر اپنی ریزرو پرائس پر فروخت ہوئیں، کیونکہ نیلامی میں مقابلہ کم تھا۔

ایکسائز ذرائع  نے بتایا کہ سندھ میں ایک نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی تھی، پنجاب میں وینٹی پلیٹس کی نیلامی کے بعد مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی دلچسپی کم رہی جس کی وجہ سے توقع کے مطابق فروخت کے نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے