اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں منظم مین ہول کورز چوری کرنے والے مافیا کے متحرک ہونے کا انکشاف

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں منظم انداز سے مین ہول کورز چوری کرنے والے مافیا کے متحرک ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کو اہم احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مین ہول کورز کی چوری میں ملوث افراد کیلئے قید اور بھاری جرمانے متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر پر دس کروڑ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔

ہدایت کی گئی ہے کہ ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے تمام اضلاع میں سپیشل برانچ ٹیموں کی مدد لی جائے اور تمام ایم ڈی واساز اپنے اپنے اضلاع میں مافیا کا سراغ لگانے میں فعال کردار ادا کریں، خصوصی ٹیموں کے ذریعے موجودہ مین ہولز کی فوری نشاندہی اور ڈیٹا مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ مین ہول کورز کی چوری میں نشے کے عادی افراد کی نسبت منظم مافیا زیادہ ملوث ہے جو سالوں سے قانونی خلا اور کمزور نگرانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ غیر قانونی کاروبار کر رہا ہے، کھلے مین ہولز شہریوں، بالخصوص بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے جان لیوا خطرہ ہیں، اس لئے حکومت اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے