25 Nov 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے 3 لاکھ اساتذہ کو اپنی سالانہ اینول رپورٹ (ACR) فوری طور پر آن لائن جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
محکمہ کے مطابق تمام اساتذہ اور ملازمین کو اپنی اے سی آرز ایچ آر ایم ایس (HRMS) پورٹل کے ذریعے جمع کروانا لازمی ہو گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ صرف وہ اے سی آرز جو آن لائن جمع کروائی جائیں گی، ترقی، پروموشن اور دیگر مراعات کیلئے قابلِ غور ہوں گی، اس فیصلے کا مقصد اساتذہ کی کارکردگی کی بروقت جانچ پڑتال اور ان کی ترقی کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔
