اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوکرانی 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کا صفایا کر گئی

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(لاہور نیوز) سینٹ میری کالونی میں ایک ملزمہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک گھر کا صفایا کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ مذکورہ گھر میں گزشتہ دو ماہ سے کام کر رہی تھی اور اس  نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔

چند روز قبل ملزمان  نے گھر سے 8 تولے سونا اور 3 لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز چوری کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس نے خاتون ملزمہ کو ککڑ گاؤں سے گرفتار کر لیا اور اس کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں عثمان اور شاہد کو کاہنہ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 8 تولے سونا، 3 لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد کئے گئے۔

پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واردات میں ملوث دیگر افراد کا بھی پتا چلایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے