اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر 2025 میں سکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت صوبے کے 4,500 پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز نجی آپریٹرز کو دے دیئے جائیں گے، اس سے قبل 12,500 سرکاری سکولز پہلے ہی نجی شعبے کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔

نئے منصوبے کے مطابق پنجاب میں وہ تمام سرکاری سکولز جن میں طلبہ کی تعداد 100 یا اس سے کم ہے، نجی اداروں کے حوالے کر دیئے جائیں گے، محکمہ تعلیم  نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو تازہ ترین فہرستیں فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ سکولوں کی منتقلی کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔

سکولوں کی نجکاری کے بعد ان سکولوں میں تعینات اساتذہ کو قریبی سکولوں میں منتقل کیا جائے گا، یا پھر سرپلس پول میں شامل کیا جائے گا، اس بار پہلی مرتبہ ہائی سکولز بھی نجکاری کے عمل میں شامل کئے گئے ہیں، جس سے نجی شعبے کے زیر انتظام سکولوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

حکومت کا موقف ہے کہ اس اقدام سے تعلیم کے شعبے میں نجی اداروں کی موثر مداخلت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں گے، جن سکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہے، ان میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے کیلئے نجی آپریٹرز کو شامل کیا جائے گا، تاکہ وہ سکولوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال اور انتظام کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے