اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر مختلف درخواستیں 5 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کو سماعت کے لیے 5 دسمبر کو مقرر کر دیا ہے، اس معاملے کی سماعت جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پانچ دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، تین رکنی بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر احمد بھی شامل ہیں۔

شہری منیر احمد سمیت دیگر درخواست گزاروں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اصولوں کے منافی ہے، جس کے باعث عدالت اس کو کالعدم قرار دے۔ درخواستوں میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے