24 Nov 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں 24گھنٹےکےدوران 250ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زدمیں آکر 2افرادجاں بحق، 306زخمی ہوئے، 126شدیدزخمیوں کوطبی امدادکیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ 180معمولی زخمیوں کوموقع پرفرسٹ ایڈفراہم کی گئی۔
ریسکیو کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات قوانین کی خلاف ورزی کےباعث پیش آئے ہیں۔
