اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی، سکیورٹی ہائی الرٹ

13 Nov 2025
13 Nov 2025

(لاہور نیوز) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ جات سے گزرنے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، دوران ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی باشندوں پر شک گزرنے پر انہیں روکا گیا، تمام مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور میں داخل ہو رہے تھے، مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک خاتون کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس کی بنیاد پر انہوں نے بس کی ٹکٹ حاصل کی تھی۔

حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد میں عابد، ضیا، حمید، عادل، عنائت، راحت، احسان، نقیب، فیض، امجد اور صفی اللہ شامل ہیں۔ تمام افراد کو تصدیق اور شناخت کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری  کر دیا گیا ہے، کالجز کو ایک گیٹ سے مرکزی داخلے، دیگر تمام دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کالجز میں داخلے کے وقت تمام بیگز، گاڑیاں چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب کے کالجز کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس کو استعمال کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، طلبا اور عملے کو ہروقت اپنے شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے تاہم کالجز میں سٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے