اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(ویب ڈیسک) گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک متحرک نقب زن ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزم کو رات کے وقت حفیظ ٹاور میں واقع ایک دکان پر چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم نے دو گھنٹے تک دکان میں واردات کی اور مختلف اشیاء چوری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چند روز سے دکان کی ریکی کر رہا تھا اور موقع پاکر واردات کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم سے 8 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن سیدہ شہربانو نقوی نے ملزم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے