12 Nov 2025
(لاہور نیوز) صارف عدالت میں قیمتی کمبل ڈرائی کلین کے دوران خراب ہونے کے معاملے پر اشرف ڈرائی کلین ورکس ساندہ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔
بند روڈ کے رہائشی سلطان احمد کی جانب سے دائر کردہ دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک امپورٹڈ، قیمتی کمبل ڈرائی کلین کیلئے اشرف ڈرائی کلین ورکس کے سپرد کیا، تاہم صفائی کے بعد کمبل جگہ جگہ سے جلا ہوا اور خراب حالت میں واپس ملا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ڈرائی کلینر کی غفلت کے باعث ہونے والے نقصان پر اسے دو لاکھ دس ہزار روپے ہرجانہ دلایا جائے۔
عدالت نے درخواست وصول کر کے اشرف ڈرائی کلین ورکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخِ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔
