اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او لاہور کی اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) ذیشان رضا، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) تصور اقبال سمیت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز (انویسٹی گیشن) نے شرکت کی۔

سی سی پی او لاہور  نے اجلاس کے دوران اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام پولیس افسران و اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں، غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے اور انخلا کی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، ضمنی انتخاب 2025ء کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے، جبکہ جوئے کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ امنِ عامہ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور لاہور پولیس شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے