اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: 20 سالہ نوجوان پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق

12 Nov 2025
12 Nov 2025

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان کی پرُاسرار موت نے علاقہ مکینوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، جاں بحق نوجوان کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے والد کے ساتھ نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آیا تھا، کچھ دیر بعد اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی، گھر والوں  نے کمرے میں جا کر دیکھا تو جنید خون میں لت پت حالت میں زمین پر پڑا تھا۔

اہلِ خانہ  نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق جنید ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔

پولیس  نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات مشکوک ہیں اور حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے