اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

27 ویں آئینی ترمیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

11 Nov 2025
11 Nov 2025

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا۔

شہری حسن لطیف کی جانب سے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر درخواست میں نئی آئینی ترمیم کو آئین کی بنیادی ساخت اور آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وزارتِ قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  27 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ منظوری دے چکا ہے، ترمیم کر کے سپریم کورٹ کے متعدد اختیارات ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جا رہے ہیں جبکہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تاحیات استثنیٰ دینے کی شق بھی شامل ہے۔

ایڈووکیٹ مقسط سلیم نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ یہ ترمیم آئین کی اصل روح، اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی خودمختاری کے منافی ہے، عدالت 27 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے