اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے انتظامی و کیس مینجمنٹ اصلاحات کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(محمد اشفاق)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے انتظامی و کیس مینجمنٹ اصلاحات کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی  جانب سے عدالتی اصلاحاتی اقدامات کے باعث ٹیکس مقدمات کے فیصلوں میں غیر معمولی تیزی،عدالتی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ اور بنچوں کی مشترکہ کاوش سے دو ماہ میں 2 ہزار721 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے حکومت کی جانب سے ہمیشہ یہ شکوہ رہتا تھا کہ مالیاتی کیسز میں عدالتی حکم امتناعی جاری کرکے فیصلے نہیں کرتی جس سے اربوں روپے کے معاملات زیر التوا رہتے تھے۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم کے موثر اقدامات سےمالیاتی نظم و نسق کی بہتری کے لیے عدالتی فیصلوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی،عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس مقدمات کے نہ صرف بروقت  فیصلے کیے گئے بلکہ  جلد انصاف کی فراہمی کی رفتار میں اضافہ یوا ہے۔

وکلا تنظیموں کی جانب سے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا، سینئرقانون دان احسن بھون نے کہا کہ ٹیکس کیسز کے جلد فیصلوں سے مالیاتی معاملات میں ڈیڈ لاک ختم ہوجائے گا،چیف جسٹس عالیہ نیلم کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

قانونی ماہر نصیر کمبوہ کا کہنا ہے ماضی میں ٹیکس کے معاملات  درخواست گزار حکم امتناعی لیکر پھر تاریخ پر تاریخ لیتے تھے جس سے حکومتی ریونیو بلاک ہوجاتا تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہے ٹیکس کیسز کے بروقت فیصلے ہونا خوش آئند اقدام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے