اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبے میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کا قیام: آئمہ کرائم کے وظائف فوری ادا کرنے ہدایات جاری

04 Nov 2025
04 Nov 2025

(لاہور نیوز) صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مزید مؤثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں مساجد کی بحالی کا روح پرور سفر شروع کر دیا، آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے، پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر تحصیل آفس میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قائم سپیشل کاؤنٹر پر آئمہ کرام کے فارم کا پراسیس کیا جائے گا، آئمہ کرام کو وظیفہ کیلئے فارم مینوئل، ڈیجیٹل دونوں شکل میں جمع کرانے کی سہولت دی جا رہی ہے جبکہ آئمہ کرام کو وظائف کی ادائیگی کا عمل چند ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔

تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں دینی اداروں کی مکمل ڈیجیٹل میپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مدارس و مساجد کا ریکارڈ شفاف ڈیٹا بیس میں محفوظ ہے جبکہ پنجاب بھر کے 20 ہزار 863 دینی مدارس کا مکمل ڈیٹا بھی تیار کیا گیا ہے تاہم صوبے کی 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبرشماری بھی مکمل ہو چکی ہے۔

لاہور میں محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی مساجد میں یکجہتی، ہم آہنگی و مذہبی ہم بھائی چارے کا نیا دور شروع کر دیا گیا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 284 مساجد میں محکمہ اوقاف اور 47 مساجد میں دیگر آئمہ کرام امامت پر مامور کیے گئے ہیں۔ 

آئمہ کرام کی دینی ملی خدمات کے پیش نظر وظائف میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا، دوسری جانب بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغان شہریوں کو کرایہ پر مکان دینے والے 64 افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور متعدد کیخلاف مقدمات کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے