اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

27 ویں ترمیم کے بعد بلاول کے پاس وزیر اعظم بننے کا بہترین موقع ہے: فیصل واوڈا

03 Nov 2025
03 Nov 2025

(لاہور نیوز)سینئر سیاسی رہنما و سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 27ویں ترمیم آئے گی، جو آنے کے بعد آسانی سے پاس بھی ہو جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کا کام ہی قانون سازی کرنا ہے، اگر 77 سال کی عمر میں سیاست دان کام کر سکتا ہے تو ججز، پولیس، فوج میں کیوں نہیں، پاکستان کی ضرورت کے حساب سے اُنہیں بھی کام کرنا چاہیے۔

سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے بعد 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر متعلقہ ہو جائیں گی، آئینی عدالت ملک کی ضرورت ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی چال کے بڑے کھلاڑی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا یہ بہترین موقع ہے، سکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کو دیکھنا چاہیے اور ملک بھر میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے